خیبر؛ دلہا کو تیار کرنے والے 4 دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حادثہ باب خیبر کے سامنے کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا


ویب ڈیسک January 11, 2026

پشاور:

خیبر میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی جہاں دلہا کو تیارکرنے والے 4 دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ باب خیبر کے سامنے کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں دلہا محفوظ رہا۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ دلہا کو سیلون میں تیار کرکے دوست واپس گھر لے جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

 

مقبول خبریں