9 مئی کیسز: ریڈیو پاکستان کیس میں پولیس کو نئے شواہد مل گئے

 انویسٹیگیشن افسر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا کو آگاہ کردیا،  پولیس نے لیگل برانچ سے معاونت مانگ لی


ویب ڈیسک January 11, 2026

ریڈیو پاکستان کیس میں پولیس کو نئے شواہد مل گئے  جب کہ  پولیس نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں ملزم نامزد کرنے یا نہ کرنے  کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔

ذرائع تفتیشی ٹیم نے کہا کہ انویسٹیگیشن آفیسر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا کو آگاہ کردیا،  خیبرپختوا پولیس نے لیگل برانچ سے معاونت مانگ لی۔

ذرائع تفتیشی ٹیم نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کا جائزہ ، مشاورت پر کام شروع کردیا گیا، وزیر اعلی کو کیس میں نامزد کرنے کے حوالے سے کے پی پولیس کا امتحان شروع ہوگیا۔

تفتیشی ٹیم سپلیمنٹری چالان جمع کرنے کی پابند ہوگئی ہے، ریڈیو پاکستان حملے کا کیس تھانہ شرقی میں درج ہے،  وزیر اعلی کی موجودگی سے متعلق یو ایس بی پنجاب فرانزک لیب بھجوائی گئی تھی۔

تین روز پہلے پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی، گزشتہ روز پولیس نے عدالت میں پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ جمع کروائی۔

 

مقبول خبریں