برطانیہ کا پاکستان میں کاروباری تعاون کے نئے اقدامات کا اعلان

یہ اعلان برطانوی وزیر برائے ترقی جینیفر چیپمین کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا


ویب ڈیسک January 12, 2026

ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی وژن اور سرمایہ دوست حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی معاشی شراکت داریوں میں نئی پیش رفت کی جانب گامزن ہے۔

ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کےتحت معاشی استحکام اور پالیسی تسلسل نے پاکستان کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنا دیا۔ برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو ازسرِنو استوار کرتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور موسمیاتی تعاون کے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان برطانوی وزیر برائے ترقی جینیفر چیپمین کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان آٹھ برس بعد اعلیٰ سطحی ترقیاتی مکالمہ تھا۔

برطانوی حکام کے مطابق نئی شراکت داری روایتی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت پہلی بار 5.5 ارب پاؤنڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان اور برطانوی وزیر نے سرمایہ کاری دوست کاروباری اصلاحات کے جامع پیکیج کا مشترکہ اجرا کیا۔ ان اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانا، ریگولیٹری رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کاروبار کو سہل بنانا ہے۔

گرین کمپیکٹ پروجیکٹ کے تحت موسمیاتی تعاون، گرین سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اقدامات کو منظم انداز میں فروغ دیا جائے گا۔ ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ، متوازن اور دوررَس پالیسیوں نے معیشت اور ماحول دونوں شعبوں میں پاکستان کے عالمی تشخص کومضبوط کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان معاشی ترقی، موسمیاتی تعاون اور عالمی اعتماد کے ایک نئے، مستحکم اور تابناک دور میں داخل ہو چکا ہے۔

مقبول خبریں