کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ سمیرا زوجہ آصف کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک January 12, 2026

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تیز رفتار خستہ حال بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارخاتون جاں بحق ہوگئی.

حادثے میں خاتون کا شوہر اوربیٹا بھی زخمی ہوا، متوفیہ خاتون نجی اسکول کی پرنسپل تھیں۔

جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ سمیرا زوجہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ بائیک پر سفر کررہی تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس اور موٹرسائیکل جائے حادثہ پر موجود ہے اور ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

حادثہ ممکنہ طور پر خاتون کے موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث پیش آیا۔

مقبول خبریں