سابق آڈیٹر جنرل پاکستان کو عدالتی حکم کے باوجود پینشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کیس کی سماعت

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔


ویب ڈیسک January 12, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ  میں سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پینشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ اختر بلند رانا کو دسمبر 2025 کی ماہانہ پینشن ادا کر دی گئی۔

رپورٹ عدالت میں جمع  کرادی گئی جس میں کہا گیا کہ اختر بلند رانا کے پینشن کے کُل بقایا جات کی رقم 24 ملین روپے ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، اے جی پی آر نے اختر بلند رانا کے تمام بقایا جات ادا کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ بقایا جات ادا کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کریں،  عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مقبول خبریں