وفاقی حکومت نے کراچی، لاہور ائیرپورٹس پر امیگریشن اور دیگر مسائل کا نوٹس لے لیا

دونوں ائیرپورٹس پر مسافروں کی طرف سے مزید شکایات پر  سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 12, 2026

وفاقی حکومت نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ اور علامہ اقبال ائیرپورٹ پر مسافروں کو امیگریشن اور دیگر عدم سہولیات کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ کراچی اور لاہور ائیرپورٹس انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کردیے گئے۔

ائیرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کا وقت کم کرنے کے لیے کاؤنٹرز میں اضافے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ ائیرپورٹس پر رش کے اوقات میں مسافروں کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

داخلی دروازے کھولنے اور مسافروں کی سہولت کے لیے مزید سیکیورٹی اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مسافروں کی آمد و روانگی میں گھنٹوں تاخیر کی شکایات وزارت کو موصول ہوئی تھیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مسافروں کے لیے سہولیات میں بہتری بیرون ملک سے آئے ہم وطنوں کو محسوس ہونی چاہیے۔

دونوں بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مسافروں کی طرف سے مزید شکایات پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں