اسلام آباد:
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورت حال پر قرار داد پیش اور منظور کی گئی، قرارداد میں تمام جمہوری قوتوں کے درمیان نئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد کے اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا میثاق الیکشن کمیشن کی ایسی تشکیلِ پر مشتمل ہو جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو، نئے میثاق میں شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
قرار داد میں بانی کے خاندان کے افراد کے ساتھ ملاقاتوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی کی سیاسی ملاقاتوں اور رابطوں کو ان کا قانونی حق تسلیم کرتے ہوئے بلا رکاوٹ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سیاسی قائد کے حق میں ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جو پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی ستونوں، شہری حقوق اور قانونی تقاضوں کے خلاف ہوں۔