کراچی؛ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر بلدیہ ٹاؤن سے دو سو کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

بارودی مواد ڈرموں میں رکھا گیا تھا جو گرفتار دہشت گرد ہمدان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا


ویب ڈیسک January 12, 2026

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر دو سو کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے گرفتار دہشت گردوں نے  دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں ایک مکان سے برآمد کیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بارودی مواد ڈرموں میں رکھا گیا تھا جو گرفتار دہشت گرد ہمدان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے نشاندہی پر دیگر دہشتگرد گروہوں سے وابستہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حساس اداروں نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر اسی علاقے سے 2 ہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں ہمدان خلیل اور اس کے ساتھیوں سے تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں