داماد کے سامنے ایسا کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ شگفتہ اعجاز ماڈلنگ کرنے پر تنقید کا شکار

شگفتہ اعجاز ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2026

سینئر پاکستانی ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کلاسک پی ٹی وی ڈراموں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

وہ آنچ، کشکول، جانگلوس، خالہ کلثوم کا کنبہ، اوپر گوری کا مکان، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، زنداں، میرے داماد اور بیٹی جیسے یادگار پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔ نئی نسل انہیں مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بھی بے حد پسند کرتی ہے۔

ان دنوں شگفتہ اعجاز برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک معروف برانڈ ’ونٹیج شاپ‘ کے لیے اسپانسرڈ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک خوبصورت فرنٹ اوپن انارکلی اسٹائل لباس میں جلوہ گر ہوئیں۔

لباس پر نفیس سلور کڑھائی اور سیکوئن ورک کیا گیا تھا، جسے اسی رنگ کے دوپٹے اور دلکش جیولری کے ساتھ اسٹائل کیا گیا۔

تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

کئی صارفین نے اداکارہ کے بھائی کے حالیہ انتقال کے بعد اس طرح کی پوسٹ کو نامناسب قرار دیا۔

بعض افراد نے ان کے طرزِ عمل پر سوال اٹھائے، جبکہ کچھ نے عمر اور حالات کے مطابق رویہ اپنانے کا مشورہ دیا۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مقبول خبریں