ایف آئی اے کی کارروائی ، وزٹ ویزے پر ملازمت کے لئے جانے  والے 8 مسافروں کو روک دیا گیا

مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک January 13, 2026

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے 8 مسافروں کو روک دیا گیا۔

مسافروں نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملائیشیاء کا وزٹ ویزا حاصل کیا۔ مسافروں میں پوجا امیت، راج کچن، عتیق خان، محمد سعد، عزیر عزیز، کرامت اللہ، عامر خان اور ذیشان خان شامل ہیں۔

مسافروں کی قیادت پوجا امیت کر رہی تھی۔ مسافر فلائٹ نمبر D7-109 کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹس اور وزٹ ویزوں پر ملائیشیاء جا رہے تھے۔

مسافروں نے ویزا حصول کے لئے بلیسنگ انسٹیٹیوٹ، کلفٹن کراچی کے نام پر جعلی سفری دستاویزات جمع کروائیں۔

مسافروں نے ویزا حصول کے لئے مختلف ایجنٹوں کو فی کس 4 لاکھ 95 ہزار روپے ہتھیائے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھی۔

مسافروں کے موبائل فونز سے امریکا کے جعلی ویزے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبول خبریں