سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے


ویب ڈیسک January 13, 2026

 سوات میں مینگورہ شہر اور گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ، کی ہے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے۔

علاوہ ازیں دیر لوئر، چترال ،باجوڑ، مالاکنڈ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مقبول خبریں