شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق

سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہوگئی


ویب ڈیسک January 13, 2026
فوٹو : فائل

اسلام آباد:

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔

 آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں منعقد کی جائے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

مقبول خبریں