پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ایک اور اعزاز، دو نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار

نیپرا کی 149 بجلی گھروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024/25 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پہلے نمبروں پر آگئی


ویب ڈیسک January 13, 2026

اسلام آباد:

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، نیپرا کی 149 بجلی گھروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024/25 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پہلے نمبروں پر آگئی۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چشمہ اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار پائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں پاور پلانٹس نے کارکردگی میں مسلسل بہتری برقرار رکھی جو مضبوط انتظامی ڈھانچے اور مؤثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ جوہری بجلی گھروں کی اعلیٰ کارکردگی توانائی کے نظام کے استحکام، عوامی اعتماد اور ملازمین کی حفاظت کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق جوہری بجلی گھر محفوظ، ماحول دوست اور جدید توانائی کے نظام کی کامیاب مثال قائم کر رہے ہیں۔ مضبوط حفاظتی نظام، پیشہ ورانہ انتظامی حکمتِ عملی اور مسلسل بہتری سے اعلیٰ کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بجلی گھروں کی صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

مقبول خبریں