راولپنڈی میں گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4کمسن بچیاں جھلس گئیں

بچیوں کی عمر 3سے 7سال کے درمیان ہے، بچیاں گھر میں اکیلی تھیں، شورمچانے پر کمرہ سے نکالا گیا


ویب ڈیسک January 14, 2026

راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نیازی ٹاؤن میں گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی کے باعث  4کمسن بچیاں جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

پولیس کےمطابق زخمی بچیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی بچیوں میں سکینہ،آیت،تعبیر اور فریحہ شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ بچیوں کی عمر 3سے 7سال کے درمیان ہے، بچیاں گھر میں اکیلی تھیں، شورمچانے پر کمرہ سے نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی والدہ ہیٹر جلا کر باہر گئی تھی، اچانک آگ لگ گئی۔

مقبول خبریں