بلوچستان کی زرعی صلاحیت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

خالص ایکسٹرا ورجن اولیو آئل معیار، ذائقے اور افادیت میں دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک January 14, 2026

کوئٹہ:

بلوچستان میں لورالائی کا زیتون اب عالمی سطح پر اپنی اعلیٰ کوالٹی کے باعث پہچان حاصل کر چکا ہے۔

نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے زیتون کی دھوم ہے۔

لورالائی اولیو آئل نے بین الاقوامی مقابلے میں سلور ایوارڈ جیت کر پاکستان کی عالمی پہچان میں مزید اضافہ کر دیا۔

خالص ایکسٹرا ورجن اولیو آئل معیار، ذائقے اور افادیت میں دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

لورالائی اولیو آئل کی عالمی سطح پر کامیابی نے نہ صرف بلوچستان کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کی زرعی برآمدات کے افق کو بھی وسیع کر دیا ہے۔

زیتون کی کاشت اور تیاری نے مقامی کسانوں کے لیے خوشحالی اور خود کفالت کی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔

سینئر سائنٹیفک آفیسر، ڈاکٹر عبداللہ بلوچ کے مطابق اپر بلوچستان میں زیتون کی کامیاب کاشت اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی پیداوار دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

لورالائی اولیو آئل کی یہ کامیابی بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

مقبول خبریں