کراچی: گلشن معمار میں17 سالہ گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی، ایس ایچ او معطل، ملزم گرفتار

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں کا متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کا اعلان


ویب ڈیسک January 14, 2026

کراچی  کے علاقے گلشن معمار میں17 سالہ گھریلوملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گھریلوملزمہ کوگزشتہ شب اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے گھریلوملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزم کی شناخت شاہی سردارکے نام سے کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ متاثرہ گھریلو ملازمہ جس رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں کام کرتی ہے ، گرفتار ملزم اسی رہائشی اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر بھی رہ چکا ہے، واقعے میں ایک نامعلوم ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیر کی شکایت پر آئی جی سندھ نے ایس ایچ او گلشن معمار سب انسپکٹر محمد ثاقب کو معطل کردیا اور اس کے عہدے میں تنزلی کا حکم دے دیا۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ کو ہدایات دی کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی میں تاخیرکی انکوائری کی جائے۔

 

صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا واقعے کا سخت نوٹس لیا اور متاثرہ سے بچی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئیں

صوبائی وزیر نے متاثرہ لڑکی سے افسوسناک واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے واقعے کا مقدمہ بروقت درج نہ کرنے اور ملزمان کی سپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

دوسری جانب صوبائی وزیر سندھ برائے ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے متاثرہ بچی اور اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے مکمل قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب وحشی درندے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، معاملے کی شفاف انکوائری اور متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کیا جائے گا۔

 

مقبول خبریں