سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیدیا۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کے نفاذ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کے اطلاق سے سے پروڈکشن لاگت میں اضافہ ہوگا۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کے اطلاق کو غیر آئینی قرار دیدیا۔ عدالت نے اب تک وصول کیئے گئے واجبات کو آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے فروری 2025 میں صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف عائد کیا تھا۔ درجنوں صنعتوں نے اس ٹیرف کیخلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔