آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹ فروخت کیلیے جاری کر دیے 

آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس بار شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ سستے ٹکٹ فراہم کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 14, 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز 2026 مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے اضافی ٹکٹس فروخت فروخت کے لیے جاری کر دیے۔

 یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے شروع ہوگا اور بھارت و سری لنکا میں آٹھ مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اس ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مقابلے 8 مارچ تک جاری رہیں گے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس بار شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ سستے ٹکٹ فراہم کیے گئے ہیں جن کی قیمت بھارت میں صرف INR 100 (تقریباً $1.11) اور سری لنکا میں LKR 1000 (تقریباً $3.26) سے شروع ہوتی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پہلی مرحلے میں دسمبر میں لگ بھگ دو ملین سے زائد ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب کیے گئے تھے اور اب اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا فیز شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مزید شائقین ٹکٹ حاصل کر سکیں۔

کرکٹ شائقین کے لیے یہ خوشخبری خاص طور پر خوش آئند ہے اور فتح و شکست کے سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے۔

مقبول خبریں