کراچی:
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔
اسسٹنٹ کلکٹر جے آئی اے پی خضر فیض کے مطابق مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران فی 10 تولہ وزن کے 7 گولڈ بار کی نشاندہی ہوئی، مشکوک مسافر کو روک کر جسمانی تلاشی لی جس پر 7ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
مسافر ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے استنبول جا رہا تھا۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق مقدمہ درج کرکے ساڑھے 3کروڑ مالیت کا 70تولہ سونا اور کرنسی ضبط کر لی گئی۔