خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان میں شدید سردی، استور میں پارہ منفی 22 ریکارڈ

بالائی اور پہاڑی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 15, 2026

پشاور/ گلگت:

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، گلگت بلتستان کے علاقے استور میں درجہ حرارت پارہ منفی 22 تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 22، اسکردو میں منفی 15، گوپس میں منفی 14 اور گلگلت میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں کالام اور پارا چنار میں منفی 4، دیر بالا میں منفی 2 اور دروس چترال میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ سدو سوات اور تیمرگرہ میں درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پشاور کا درجہ حرارت دو ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بہت سرد رہنے جبکہ بالائی و پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ضلع چترال کے بالائی و زیریں، بالائی دیر اور ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور اونچے پہاڑوں برفباری کا امکان ہے۔

صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کرک، بنوں اور لکی مروت میں دھند رہنے کا امکان ہے۔ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان خاص طور پر موٹر وے ایم ون، نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر صبح سویرے اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے بعض بالائی اور میدانی علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

مقبول خبریں