ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں خوش آئند پیش رفت

توانائی اورسولرشعبہ کی تیزرفتار ترقی پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کر رہی ہے


ویب ڈیسک January 16, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ماحولیاتی ترقی کے مواقع میں وسعت آئی۔

توانائی کے شعبے میں جدید اور ماحول دوست اقدامات معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاکستان نے آف گرڈ سولر کیپیسٹی 12 گیگاواٹ سولر کے ساتھ تیزی سے ابھرتی عالمی سولر مارکیٹس میں  اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔ نیٹ میٹرڈ سولر کیپیسٹی میں 6 گیگاواٹ سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قابل تجدید توانائی کے ہدف کی جانب اہم کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ مالی سال میں بجلی کی پیداوار کا 53 فیصد قابلِ تجدید توانائی سے حاصل ہونا تاریخی سنگِ میل ہے۔ وزیرِاعظم پاکستان کی کلائمیٹ کوآرڈینیٹر رومیانہ خورشید عالم  کے مطابق پاکستان کے 2030 تک بجلی میں 60 فیصد قابلِ تجدید توانائی کا ہدف برقرار ہے۔

توانائی اورسولرشعبہ کی تیزرفتار ترقی پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کر رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مربوط کوششوں سے پاکستان کا توانائی شعبہ ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مقبول خبریں