دبئی:
دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جان لیوا گیمز اور چیلنجز کے بڑھتے رجحان پر سخت وارننگ جاری کردی۔
دبئی پولیس کے مطابق تفریح کے نام پر پھیلنے والے کئی وائرل سوشل میڈیا چیلنجز نوجوانوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ ان انتہائی خطرناک چیلنجز میں اسکل بریکر گیم، چوکنگ گیمز اور سانس روکنے جیسے گیمز شامل ہیں۔
دبئی پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں شدید زخمی ہونے یا موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ایسے چیلنجز عموماً اُن نوجوانوں کو متاثر کرتے ہیں جو دوستوں کی پذیرائی یا شہرت کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ ان چیلنجز کے باعث دنیا بھر میں کئی نوجوان ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں ان خطرناک چیلنجز میں حصہ لینے سے روکیں۔