یونیورسٹی آف پشاور میں لڑکی کی ماڈلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پشاور میں ویلکم پارٹی میں لڑکی کی ماڈلنگ کا واقعہ سامنے آگیا جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے تنقید کی۔
وائس چانسلر کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائندنگ 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر انوش فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیے گئے جب کہ کمیٹی میں اساتذہ، چیف پروکٹر اور انتظامی افسران شامل ہیں۔
کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، واقعہ 15 جنوری کو یونیورسٹی پبلک اسکول آڈیٹوریم میں پیش آیا۔