بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمے میں گرفتار ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم کو محمود آباد پولیس نے پیش کیا


ویب ڈیسک January 17, 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم کو محمود آباد پولیس نے پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ مغوی بچے کے شور کرنے پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا, شک ہے کہ ملزم نے کئی بچوں کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا ہو۔ ملزم عمران پر درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، متاثرہ بچوں کے بیانات ریکارڈ کرنے ہیں۔ ملزم کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ٹیپو سلطان پولیس نے بچے کو اغوا کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

دوران تفتیش کئی متاثرہ بچوں نے ملزم کو نشاندہی کی ہے۔ ملزم کیخلاف محمود آباد، ٹیپو سلطان، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مقبول خبریں