سعودی عرب؛ بین الاقوامی فورم میں پاکستان کے معدنی شعبے کی زبردست پذیرائی

وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے ریاض میں فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کے معدنی وسائل کو اجاگر کیا


عامر الیاس رانا January 17, 2026
فوٹو: اسکرین گریب

سعودی عرب کے دارالحکومت میں فیوطر منرلز فورم میں پاکستانی معدنی شعبے کی زبردست پذیرائی ہوئی جہاں وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے پاکستان کے معدنی وسائل کو اجاگر کیا۔

ریاض میں علی پرویز ملک نے سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات کی جہاں سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانے اور نالج ایکسچینج پر کام کریں گے۔

علی پرویز ملک نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر معدنی و توانائی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ریاض میں فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کے معدنی وسائل کو اجاگر کیا اور بتایا کہ پاکستان معدنیات کے میدان میں ابھرتی ہوئی عالمی منزل بن رہا ہے۔

سی این این اینکر ایلینی گیوکوس نے بتایا کہ دنیا پاکستان کے معدنی وسائل میں دلچسپی لے رہی ہے اور اس دوران عالمی وزرا کے پینل میں پاکستان کے معدنی وژن کو بھرپور پذیرائی ملی اور علی پرویز ملک نے آگاہ کیا کہ پاکستانی معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع ہیں۔

علی پرویز ملک نے فورم کے دوران انٹرنیشنل انرجی فورم، میٹسو کارپوریشن اور سعودی ایکزم بینک کی ٹیم سے اہم ملاقاتیں کیں اور بتایا کہ حکومت پاکستان معدنی شعبے میں ضوابط آسان بنا رہی ہے، ریکوڈک صرف منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان میں کان کنی کا نیا معیار ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے اپریل 2026 میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی۔

فورم میں پاکستانی پویلین “پاکستان، دی منرل مارول” توجہ کا مرکز بنا اور نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر کی جدید ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر نمائش ہوئی۔

 

مقبول خبریں