گل پلازہ آمد پر لوگوں کی میئر کراچی کے خلاف نعرے بازی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کی گل پلازہ آمد پر لوگ میئر میئر قاتل میئر کے نعرے لگا رہے ہیں


ویب ڈیسک January 18, 2026

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد میئر کراچی جب وہاں پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

ویڈیو میں صاف سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کی گل پلازہ آمد پر لوگ میئر میئر قاتل میئر کے نعرے لگا رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں بھی لوگوں کو میئر کراچی نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

 دریں اثنا اپنے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بیشتر حصے پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ پر مکمل قابو پانے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے فائر فائٹرز کام کررہے ہیں، سب سے پہلے 2 فائر ٹینڈرز یہاں پہنچے، ابتدائی 15 منٹ میں بتا دیا گیا تھا کہ آگ شدید نوعیت کی ہے، ہمارا سارہ عملہ یہاں 11 بجے موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ پریشان ہیں تکلیف میں ہیں مجھے اپنے لوگوں کے حوصلے بلند کرنے ہیں، 65 افراد اس آگ لگنے کے واقعے میں لاپتا ہیں۔

 

مقبول خبریں