سوشل میڈیا پر ’’امریکن بھابھی‘‘ کے پھر سے چرچے، امریکی خاتون شوہر سے ملنے پاکستان آگئی

47 سالہ امریکی خاتون مینڈی نے گزشتہ سال جولائی میں اپر دیر کے رہائشی ساجد سے شادی کی تھی


احتشام خان January 19, 2026

پشاور:

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ’’امریکن بھابھی‘‘ کے چرچے زوروں پر ہیں جن کی پاکستان آمد اور پختونخوا کے کلچر سے محبت نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 امریکی خاتون مینڈی حال ہی میں پاکستان آئیں جہاں انہوں نے خیبرپختونخوا کے ثقافتی رنگ، موسم اور عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنے پاکستان آئی ہیں اور یہاں آکر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا کلچر، روایات اور لوگوں کا خلوص دل کو چھو لینے والا ہے جس نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

مینڈی نے بتایا کہ وہ امریکا میں اپنے قیام کے بعد واپس ضلع دیر آگئی ہیں جو  ان کے شوہر کا آبائی علاقہ ہے۔ ان کے مطابق پختون ثقافت اور قدرتی حسن نے ان پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ آئندہ بھی پاکستان آنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ 47 سالہ امریکی خاتون مینڈی نے گزشتہ سال جولائی میں اپر دیر کے رہائشی ساجد سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان تقریباً دو سال تک آن لائن دوستی رہی جس کے بعد مینڈی شادی کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

ان کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے اور صارفین مختلف تبصروں کے ذریعے دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

 

مقبول خبریں