وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم، صدر سپریم کورٹ ہار کو طلب کر لیا   

ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے،،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ریمارکس


ویب ڈیسک January 19, 2026

سپریم کورٹ میں  وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے، ویڈیو لنک کی سہولت موجود ہے اسلام آباد نہیں آسکتے تو ویڈیولنک کی سہولت موجود ہے۔

جسٹس شاہد بلال  نے کہا کہ وکلا کی جانب سے کیسز ملتوی کرنے کی بہت زیادہ درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بار کے زریعے وکلا کو پابند کریں۔

صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید  نے کہا کہ پیش نہ ہونے وکلا پر جرمانہ کیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ پہلی دفعہ جرمانہ نہیں کرتے آپ پابند کریں۔

مقبول خبریں