پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان طبی تعاون پر اتفاق

ویکسین کی تیاری کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک January 19, 2026

وفاقی وزیرِ صحت  مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کا دورہ کیا جس میں طب سے متعلق تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ صحت  مصطفیٰ کمال جکارتہ پہنچے جہاں پاکستان کے سفیر برائے انڈونیشیا نے وزیر صحت کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیرِ صحت  مصطفیٰ کمال کی معروف ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے صدر ڈائریکٹر شادق اکاسیا سے بھی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر اور ویکسین کی مقامی پیداوار میں خودکفالت کی اہمیت پر زور دیا۔

بائیو فارما اینڈ این آئی ایچ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی استعداد کار کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ 

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں اپنی ویکسین پروڈکشن سہولت قائم کرنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ قریبی اور عملی تعاون کا خواہاں ہے۔

مقبول خبریں