میڈم نور جہاں کا گانا کئی دہائیوں بعد بھارت میں مقبول کیوں ہورہا ہے؟

یہ گانا تقریباً 5 دہائیاں قبل ریکارڈ کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 19, 2026
نور جہاں : فوٹو ویب ڈیسک

بھارتی ’جین زی‘ کے سوشل میڈیا ٹائم لائن پر آج کل پاکستان کی لیجنڈری گلوکاری میڈم نور جہاں کا گیت ’سانوں نہر والے پل تے بلا کے‘ ٹرینڈ کررہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی کسی سرحد کی محتاج نہیں ہوتی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آج کل میڈیم نور جہاں کا مشہور گیت ٹرینڈ کررہا ہے جو انہوں نے کئی دہائیوں پہلے ریکارڈ کیا تھا۔

میڈیم نور جہاں کا مشہور زمانہ گیت ’سانوں نہر والے پل تے بلا کے‘، زیادہ تر بھارت کے ’جین زی‘ اکاؤنٹس پر ریل کی صورت میں دکھائی دے رہا ہے اور بھارتی نوجوان اپنی مختلف ریلیز میں اس گانے کا استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گانا تقریباً 5 دہائیاں قبل ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن میڈیم نور جہاں کی آواز اور اس گیت کے گہرے الفاظ نے نئی نسل کے دل جیت لیے ہیں۔

اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر محض 43 سیکنڈ کے ایک کلپ پر ایک لاکھ سے زیادہ ریلز بن چکی ہیں۔

’پٹیالہ محفل‘ نامی ایک گروپ کی جانب سے اس گانے کی ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد اسے کروڑوں ویوز ملے جب کہ نوجوان نسل اس گانے کے بول کو اپنے زندگی سے جوڑ رہی ہے جہاں انہیں اپنی ساتھی کو ڈیٹ کرنے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔.

صارفین نے اس کی وضاحت کچھ یوں کی کہ ’ گانے کے بول ’سانوں نہر والے پل تے بلا کے، تے خورے ماہی کتھے رہ گیا‘، یعنی آج جب ہم سے کوئی وعدہ کرکے غائب ہوجاتا ہے یا ہمیں اگنور کررہا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ گانا پہلی مرتبہ 14 ستمبر 1973 کو ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دکھ سجناں دے‘ میں شامل کیا گیا تھا جب کہ یہ گیت میڈم نور جہاں کے البم ’سیونی میرا ماہی‘ میں بھی شامل ہوا جو ان کی وفات کے ایک سال بعد ریلیز ہوا تھا۔

مقبول خبریں