سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کرکے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک January 19, 2026

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 5 کلاشنکوف،7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کرکے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست پوری قوت کے ساتھ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

مقبول خبریں