ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا، وفاق سے بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

رکن قومی اسمبلی کا سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار، وفاق سے میثاق کراچی کا مطالبہ


ویب ڈیسک January 19, 2026
فوٹو فائل

ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے گل پلازہ آتشزدگی معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے متاثرہ تاجروں کے گھروں اور دکانوں کے تین ماہ کے بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کراچی سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کے لئے کمیٹی بنائی ہے، وفاقی حکومت بھی ایک کمیٹی بناکر متاثرین کی مدد کرے، آگ کے لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور واٹر بورڈ نے اچھا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ دیر سے پہنچنے کی وجہ ٹریفک رش کو بہتر کنٹرول نہ کرنا ہے۔

ارشد وہرا نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پچاس فائر اور دو اسنارکل  دلوائی ہیں اس کے بعد آج تک کراچی کو آگ پر قابو پانے کے معاملے پر نظراندازکیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کے جلد نہ بننے کی وجہ سے ٹریفک پھنس جاتی ہے  دو کروڑ لوگوں کے شہر کے لئے پلاننگ بھی ویسی ہی چاہیے، ہمیں میثاق کراچی پر بیٹھنا چاہیے۔

مقبول خبریں