ماضی میں ہونے والے مطالعوں پر کیے جانے والے تازہ ترین تجزیے کے مطابق پلاسٹک میں رکھا جانے والا گرم کھانا زیادہ مائیکرو پلاسٹک کے اخراج کا سبب بن سکتا ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ پلاسٹک کے کپ میں ڈالی جانے والی گرم کافی کولڈ کافی کے مقابلے میں ہزاروں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات خارج ہو سکتے ہیں۔
مطالعوں کی بڑھتی تعداد اس حوالے سے خبردار کر رہی ہے کہ روز مرہ کی بنیاد پر مائیکرو پلاسٹک کا پیٹ میں جانا صحت کے لیے خطرات رکھتا ہے جن میں ہارمونز میں عدم توازن، ذیا بیطس، تنفس اور تولیدی مسائل شامل ہیں۔ اس کے علاہ متعدد اقسام کے کینسر کے خطرات بھی شامل ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ ان باریک ذرات کے غیر ارادی طور پر پیٹ میں جانے کا تعلق ایک بار استعمال کیے جانے والے یعنی ڈسپوزایبل کپ اور برتنوں سے ہے۔
ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر ہر برس 500 ارب پلاسٹک کے ڈسپوزایبل کپ استعمال کیے جاتے ہیں۔