اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، دو ملزم گرفتار

برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت 2 ارب روپے کے قریب ہے


ویب ڈیسک January 20, 2026

کراچی:

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ونگ ویسٹ کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی میں حب ریور روڈ نارکوٹکس چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے 266 کلو 950 گرام آئیس (میتھامفیٹامائن) اور 60 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزم عارف کی نشاندہی پر گارڈن میں واقع گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مزید 26 کلو آئس ضبط کی گئی اور ملزم شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔

انچارچ سید فیاض حسین شاہ کے مطابق، برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت 2 ارب روپے کے قریب ہے۔

ملزمان کے خلاف سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس بیس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مقبول خبریں