اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے آٹو رکشہ بری طرح دب گیا تھا


ویب ڈیسک January 20, 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ گزشتہ رات ممبئی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے سے بال بال بچ گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا بیرونِ ملک سفر سے واپس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ سے جوہو میں واقع اپنے گھر جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق رات تقریباً 9 بجے سلور بیچ کیفے کے قریب ایک تیز رفتار مرسڈیز نے ایک آٹو رکشہ کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں رکشہ اکشے کمار کے سیکیورٹی قافلے میں شامل ایک گاڑی سے جا ٹکرایا۔

اس گاڑی کی ٹکر سے آگے چلنے والی اداکار کی ایس یو وی بھی معمولی طور پر متاثر ہوئی جس سے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ ہلکا سا جھٹکا لگا تاہم دونوں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آٹو رکشہ بری طرح دب گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس میں سوار ڈرائیور اور ایک مسافر کو کافی دیر جدوجہد کے بعد زندہ باہر نکال لیا گیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے کمار خود گاڑی سے باہر نکلے اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر رکشہ کو اٹھا کر زخمی افراد کو باہر نکالنے میں مدد کی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ یہ جوڑا اپنی شادی کی پچیسویں سالگرہ منانے کے بعد وطن واپس پہنچا تھا۔

مقبول خبریں