سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط

دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، سہیل آفریدی


ویب ڈیسک January 20, 2026

پشاور:

سانحہ گل پلازہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کردیا۔

خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گل پلازہ میں آتشزدگی میں قیمتی جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سندھ حکومت سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے،  خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مقبول خبریں