ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام، ضلع کچہری کی لیگل برانچ کو تالا لگادیاگیا

لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے، پولیس کے سینئر افسران کے حکم پر لیگل برانچ کو تالا لگایا گیا


ویب ڈیسک January 21, 2026

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں موجود لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے، پولیس کے سینئر افسران کے حکم پر لیگل برانچ کو تالا لگایا گیا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی نے ایف آئی آر میں ضمانت نہیں کروائی تھی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کیلئے کل سے ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

مقبول خبریں