کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیرِ خارجہ کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے آئندہ ہونے والی مختلف دوطرفہ سرگرمیوں، تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تقریبات اور رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔