ڈیووس: پاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے بورڈ آف پیس (Gaza Board of Peace) تشکیل دیا گیا۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
اسی موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مجوزہ عالمی فورم ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ اس بورڈ کے قیام کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، 59 ممالک مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں شامل ہیں اور کئی عالمی رہنما اس فورم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
بعد ازاں ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کردیے اور دستاویزات کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ جس کے بعد دیگر مملکت سربراہان اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چارٹر پر دستخط کردیے۔