کراچی:
کراچی میں آتشزدگی کے باعث جلنے والی گل پلازہ کی عمارت کے اندر سے مشکوک چیز برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوائسز کو ڈی سی آفس منتقل کر دیا گیا، مشکوک چیز سینٹرل اے سی کا ریڈی ایٹر ہے یا کوئی اور چیز، تحقیقات کے دوران معلوم ہوگا۔
عمارت کے گرے ہوئے حصے سے ملبہ ہٹانے کے دوران ریسکیو حکام کو مشکوک چیز ملی۔
ریسکیو حکام کی جانب سے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ملبہ ہٹا کر عمارت کے اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس میں سانحہ گل پلازہ کے لاپتا افراد کی اپڈیٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی جس میں 77 افراد کے نام شامل ہیں۔
اس سے قبل 88 افراد کے ناموں کو لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، کچھ افراد کی لاشوں کو ورثا کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے جبکہ لسٹ میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کے فون نمبرز بھی شامل ہیں۔