مکہ مکرمہ:
مکہ، سعودی عرب؛ لاکھوں پاکستانی مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا ہونے کا خواب عقیدت، جذبات اور زندگی بھر کی آرزو سے بھرپور ہوتا ہے، اب یہ مقدس سفر کنگ سلمان گیٹ کے ذریعے مزید آسان ہونے جا رہا ہے، جو ایک نمایاں ترقیاتی منصوبہ ہے اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین خصوصاً پاکستان سے عازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
2024 میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج ادا کیا جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ تھا، یکم محرم 1444 ہجری (30 جولائی) کو شروع ہونے والے عمرہ سیزن کے دوران پاکستان ایک لاکھ 95 ہزار 224 عمرہ زائرین کے ساتھ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا۔ یہ تیز رفتار اضافہ عالمی معیار کے انفرا اسٹرکچر کی ضرورت کو نمایاں کرتا ہے جو بڑھتی ہوئی طلب کے لیے مدد کرسکتا ہے اور مکہ مکرمہ کی روحانی اور ثقافتی شناخت کو بھی محفوظ رکھے۔
مکہ میں ایک نیا باب
مسجد الحرام کے نزدیک واقع کنگ سلمان گیٹ ترقی کے ایک نئے دور کی عکاسی کرتا ہے جو جدید ڈیزائن، سہولت رسائی اور مہمان نوازی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے ورثے کا تقدس برقرار رکھتا ہے۔ یہ مقام ان خاندانوں، بزرگوں، نوجوانوں کے گروپس اور انفرادی مسافروں کا استقبال کرے گا جو ذہنی آرام، وقار اور سکون پر مبنی بہتر تجربے کے خواہاں ہیں۔
کنگ سلمان گیٹ: تمام سیزنز کی منزل
اکتوبر 2025 میں اعلان کیا گیا کہ کنگ سلمان گیٹ ہر سال مکہ مکرمہ آنے والے تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار پاکستانی عازمین کی آمد اور قیام کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔ تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ مربع میٹر پر محیط تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ، یہ منصوبہ عبادت، نقل و حرکت، مہمان نوازی اور روزمرہ سہولیات کو ایک منظم ماحول میں یکجا کرتا ہے۔

یہ ترقیاتی منصوبہ مسجد الحرام کے براہ راست نظارے فراہم کرتا ہے اور نماز کے لیے تیار کی گئی وسیع جگہ پر مشتمل ہے، جہاں 9 لاکھ سے زائد عازمین کی گنجائش ہے، یہاں زائرین کو سکون، روحانی وابستگی اور سکون کے ماحول میں بیٹھنے، عبادت کرنے کے لیے جگہ میسر ہوگی۔
پورے مقام میں نقل و حرکت کو آرام دہ اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، مرکزی شاہراہوں تک رسائی، عوامی ٹرانسپورٹ اور سایہ دار پیدل راستوں سے جڑی ہوئی مربوط سفری سہولیات مسجد الحرام تک سہل اور آسان رسائی یقینی بناتی ہیں، یہ سہولیات دنیا بھر سے آنے والے خاندانوں، بزرگ عازمین اور بڑے گروپس کا احاطہ کرتی ہیں۔

زائرین کو اعلیٰ اور پرتعیش رہائشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، جن کے ساتھ فور اور فائیو اسٹار ہوٹل بھی دستیاب ہوں گے جو خاندانی سفر، گروپ ٹورز اور طویل قیام کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ ریٹیل اور کھانے پینے کی سہولت تقریباً دو لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے، جہاں ضروری خدمات، فوڈ اینڈ بیوریج اور خریداری کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔
یہ تمام سہولیات متحرک عوامی مقامات اور ثقافتی علاقوں سے مزین ہیں، جو سال بھر مختلف تقریبات کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور عازمین کے سفر کے دوران آرام کرنے، اجتماع اور عبادات کے لیے موزوں جگہیں موجود ہیں۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تعمیر
کنگ سلمان گیٹ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انفرا اسٹرکچر سے کہیں زیادہ حیثیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ گنجائش میں اضافہ، رسائی میں بہتری اور ثقافتی تجربے کو یادگار بناتے ہوئے یقینی بناتا ہے تاکہ ہر عازم احترام، آرام اور ذہنی سکون کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکے۔

یہ اتحاد اور ترقی کی علامت ہے، جو مسلم دنیا کے دل کے طور پر مکہ مکرمہ کے کردار کی عکاسی کرتا ہے اور سعودی عرب کی ہر اس شخص کی خدمت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے جو عقیدت کے ساتھ یہاں آتا ہے۔
عازمین کے لیے ایک نئی پیش کش
جیسے ہی کنگ سلمان گیٹ تیار ہوتا ہے تو دنیا بھر کے مسلمانوں کو مکہ مکرمہ کو ایک ایسی شکل میں دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا جو پہلے سے کہیں زیادہ سہل اور قابل رسائی ہوگا۔
آپ اپنا پہلا حج یا عمرہ کرنے جا رہے ہوں یا روحانی طور پر دوبارہ جڑنے کے لیے جا رہے ہوں، کنگ سلمان گیٹ آپ کو اس گرم جوشی، توجہ اور شان دار خدمات کے ساتھ خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جس کے عازمین حق دار ہیں۔