کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے نالوں میں کچرا پھینکے پر دوماہ کی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نالوں میں 22 جنوری سے 22 مارچ تک ملبہ اور کچرا ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنرکراچی نے اس حوالے ہدایت جا ری کی ہے کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرے تو فوری طور پر ان عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز مقدمات درج کریں گے نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق کراچی کچرہ چننے والوں، کباڑیوں اورتمام شہریوں پر ہوگا۔