سانحہ گل پلازہ میں گوجرانوالہ کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی جان سے گئے

مرنے والوں میں بھائی، بہنوئی اور بھتیجا شامل ہیں، جن کی دکانیں تھیں


ویب ڈیسک January 22, 2026

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجروانولہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ نے کئی گھروں کو اجاڑ کر اُن کے مستقبل کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

سانحے میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجروانوالہ کے بدقسمت خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق مرنے والوں میں بھائی، بہنوئی اور بھتیجا شامل ہیں، جن کے نام اعجاز انصاری، عاصم انصاری اور بھتیجا ہے۔

بھائی ابو سفیان نے بتایا کہ یہ 20 سال سے گل پلازہ میں کام کررہے تھے اور بیسمینٹ و اوپر فلور پر اپنی دکانیں تھیں۔ 

مقبول خبریں