کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی 10 مسافر سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ کہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا، کشتی میں 10 افراد سوارتھے، 6 مسافروں کو بچایا گیا ہے جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے ور انسانی جانیں بچائی جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی کیماڑی کو ہدایت دی کہ آپریشن کی نگرانی کے لئے اپنی ٹیم بھیج دیں۔