پاکستان کے معدنی شعبہ میں تاریخی پیشرفت، ریکو ڈک منصوبہ کامیابی کی اعلیٰ مثال

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معدنیات اور توانائی، سرمایہ کاری اور تکنیکی شراکت داری پر اتفاق


ویب ڈیسک January 23, 2026

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور وژن پاکستان کے معدنی شعبہ میں عالمی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔ معدنیات کے شعبہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور کینیڈا نے معدنیات اور توانائی، سرمایہ کاری اور تکنیکی شراکت داری پر اتفاق کیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہاکہ  برک گولڈ کی ریکو ڈک پروجیکٹ میں کامیابی پاکستان کینیڈا معدنی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے پاکستان میں معدنی شعبہ میں کمپنیوں کی شمولیت اور پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس ’’پراسپیکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ کانفرنس پاکستان کی معدنی صلاحیت کو عالمی سرمایہ کاروں سے متعارف کرانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

ریکو ڈک نہ صرف پاکستان کے اہم سرمایہ کاری منصوبوں میں سے ہے بلکہ ملک میں عالمی اعتماد کی پہچان بھی ہے۔ معدنی وسائل کی ترقی سے پاکستان کی معاشی خود کفالت، صنعتی وسعت اور قومی معیشت کو طویل المدتی استحکام حاصل ہوگا۔

وزیرِ پیٹرولیم کے مشیر برائے جی ایس پی ڈاکٹر حامد اشرف نے کہا کہ ہم جیولوجیکل سروے آف کینیڈا کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں تاکہ نقشوں کی درستگی  عالمی معیار کے مطابق تیار ہوں۔ معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے تمام ٹیسٹنگ پاکستان میں ہوگی، جس سے وقت کی بچت اور ملکی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی قومی معیشت کی بحالی اور ترقی کی نمایاں علامت ہے۔

مقبول خبریں