ٹرمپ کینیڈا سے ناراض؟ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا دعوت نامہ بھی واپس لے لیا

غزہ بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر رہنماؤں کا سب سے معتبر فورم ہوگا، ٹرمپ


ویب ڈیسک January 23, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے کینیڈا کو دیا گیا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اعلان کیا کہ وہ غزہ کے لیے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو شامل کرنے کا دعوت نامہ واپس لے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر رہنماؤں کا سب سے معتبر فورم ہوگا تاہم اس میں کینیڈا کی شمولیت کے لیے پہلے جو دعوت دی گئی تھی، وہ واپس لے لی گئی ہے۔

تاہم فی الحال ٹرمپ نے واضح طور پر  دعوت نامہ واپس لینے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے طاقت ور ممالک کے کردار پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ کچھ ممالک ٹیرف کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

رائٹرز نے وائٹ ہاؤس اور کینیڈین وزیر اعظم ہاؤس سے اس حوالے سے استفسار کیا تاہم دونوں ممالک نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مقبول خبریں