فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے پر 5 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز

خیبر پختونخوا میں سرکاری عمارتوں کے سروے کیلئے ڈائریکٹر سول ڈیفنس کا سیکرٹری ریلیف کو خط


ویب ڈیسک January 23, 2026

پشاور:

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کیلئے ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکرٹری ریلیف کو خط لکھ دیا۔

خط میں فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس افسران کو سرکاری و نجی عمارتوں کے معائنے کا اختیار دیا جائے، قانونی سقم کے باعث خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں