کراچی:
سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار کرلیا گیا۔
گل پلازہ منجیمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے ایکسپریس کو بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار کرلیا یے۔ گل پلازہ کے سامنے دو قریبی شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ سے بات چیت جارہی ہے۔ کامیاب بات چیت کے بعد رمضان سے قبل ان دوکانداروں کو ان خالی شاپنگ سینٹرز کی دکانوں میں منتقل کرکے ان کا روزگار بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عید سیزن کے لیے وہ کمائی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےگل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کی بحالی اور بلڈنگ کی تعمیر کا جو اعلان کیا یے۔اس سے ہم مطمئن ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے کیمپ میں 350 دکانداروں نے رجسٹریشن کرادی ہے۔
تنویر پاستا نے بتایا کہ 1200 متاثرہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل اتوار تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس کے بعد کراچی چیمبر تصدیق کا عمل شروع کرے گا۔تصدیق کے بعد متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے کوائف سندھ حکومت کو دیے جائیں گے تاکہ متاثرہ دکانداروں کو ریلیف پیکج مل سکے ۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی کوشش ہے کہ متبادل شاپنگ مراکز میں دکانداروں کو عارضی منتقل کرکے ان کا کام شروع کرایا جاسکے۔متاثرہ دکانداروں کی بحالی میں کراچی چیمبر کے تعاون کو سراہتے ہیں۔