ماہرینِ فلکیات نے خلا میں ایک دھاتی ہواؤں کا ایک انتہائی بڑا بادل دریافت کیا ہے جو ایک پُراسرار شے کے گرد گھوم رہا ہے۔
سائنس دانوں نے یہ بادل قریب میں موجود ایک ستارے کی روشنی (جو قریب نو ماہ کے عرصے میں مدھم ہوگئی تھی) کے مشاہدے سے دریافت کیا جو کہ زمین سے تقریباً 3000 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
J0705+0612 نامی اس ستارے کی عمر دو ارب برس سے زیادہ اور یہ ہمارے سورج کی طرح ہے۔
امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی NOIRLab کا کہنا تھا کہ اس ستارے کی روشنی میں ستمبر 2024 سے مئی 2025 کے دوران معمول سے 40 گُنا کمی واقع ہوئی۔
ہوپکنز یونیورسٹی کی سائنس دان پروفیسر نادیہ زکامسکا کا کہنا تھا کہ سورج کی طرح کے ستارے بغیر کسی وجہ کے چمکنا بند نہیں کرتے۔ روشنی کم ہوجانے کے ایسے وقوعات بہت نایاب ہوتے ہیں۔