ڈاکٹر بننے کےلیے اپنا پاؤں خود کٹوانے والا ایڈمیشن اور گرل فرینڈ سے ہاتھ دھو بیٹھا

اس خطرناک عمل کے باوجود اسے نہ تو ایڈمیشن مل سکا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنا ایک پاؤں بھی گنوا بیٹھا


ویب ڈیسک January 26, 2026
(تصویر: اے آئی جنریٹڈ)

بھارتی ریاست یو پی کے ضلع جونپور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے MBBS میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر اپنا ہی پاؤں کٹوا دیا۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ سورج بھاسکر دو مرتبہ NEET امتحان میں ناکام ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اسی دباؤ میں اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

تحقیقات کے دوران سورج کے بیان میں کئی تضادات سامنے آئے۔ پولیس نے اس کا موبائل فون چیک کیا اور ایک خاتون سے بھی پوچھ گچھ کی جس کا نمبر تفتیش میں سامنے آیا تھا، جس سے شکوک مزید گہرے ہوگئے۔ بعد ازاں تفتیش کاروں کو سورج کی ایک ڈائری بھی ملی جس میں اس نے لکھ رکھا تھا ’’میں 2026 میں MBBS ڈاکٹر بنوں گا۔‘‘

سورج بھاسکر کے اس خطرناک عمل کے باوجود نہ تو اسے ایڈمیشن مل سکا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنا ایک پاؤں بھی گنوا بیٹھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سورج کے بڑے بھائی آکاش بھاسکر نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم افراد نے رات کے وقت اس پر حملہ کیا، اسے بے ہوش کردیا اور اس کا پاؤں کاٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی، جو بعد میں سٹی سرکل افسر گولڈی گپتا کے سپرد کی گئی۔

مزید چھان بین میں پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ سورج نے ڈس ایبلیٹی کوٹے کے تحت میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے لیے خود کو معذور ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا اور واقعے کو مجرمانہ حملہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مسلسل پوچھ گچھ اور شواہد کی جانچ کے بعد اس کی کہانی سچ ثابت نہ ہوسکی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) آیوش شری واستو کو بدھ کو اس کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، جبکہ پولیس یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ نوجوان کے خلاف تعزیراتِ ہند کی کون سی دفعات کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

لائن بازار تھانے کے ایس ایچ او ستیش سنگھ کے مطابق سورج اس وقت ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی پر غور جاری ہے۔

مقبول خبریں